دلچسپ و عجیب
14 ستمبر ، 2012

انوکھے میاں بیوی ؛چیتے کو بطورپالتو جانور گھر میں رکھ لیا

 انوکھے میاں بیوی ؛چیتے کو بطورپالتو جانور گھر میں رکھ لیا

جوہانسبرگ…جانوراور پرندے پالنے کے کئی شوقین افرادتو آپ نے دیکھے ہونگے لیکن جنوبی افریقہ میں ایسے میاں بیوی بھی ہیں جنہوں نے چیتے کو اپنا پالتو جانور بنا کر گھر میں رکھ لیا ہے۔64سالہPienaarاور ان کی بیوی Magda نے چار برس قبل اس چیتے کو خریدا تھا جو اُس وقت صرف چھ مہینے کا تھا۔ جولی نامی یہ چیتا اب ان دونوں سے اتنا گھل مل گیا ہے کہ ایک فیملی ممبر کی طرح ناصرف ان کے ساتھ رہتا اورکھاتا پیتا ہے بلکہ صوفوں پر لیٹ کر پر سکون نیند کے مزے بھی لیتا ہے۔اس گھر میں جولی کے ہمراہ اس کے کچھ دوست بھی رہتے ہیں جن میں ایک جرمن شیفرڈکتا اور بلی شامل ہے۔

مزید خبریں :