پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2020

جماعت اسلامی نے اِن ہاؤس تبدیلی کی حمایت کردی

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے اِن ہاؤس تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ اگرحکومت عددی برتری کھودیتی ہےتو ان کو حکومت کا کوئی حق نہیں۔

لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ  اِن ہاؤس تبدیلی ہماری سیاست کاحصہ ہے، تحریک انصاف کے نمبر کم ہیں اگر حکومت عددی برتری کھودیتی ہے تو ان کو حکومت کا کوئی حق نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے جلسے روک کر اپنی کمزوری ظاہرکردی،جلسے کرنا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آئینی حق ہے، حکومت ملتان میں گرفتار سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرے۔

ان کاکہنا تھاکہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے جو گراؤنڈ کے بجائے صرف ٹی وی پر اور اخبارات میں نظر آتی ہے، یہ پہلے سونامی تھی ،پھر ناکامی ہوئی اور اب بدنامی ہوگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ ہمارا مطالبہ فرد کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی ہے، وہی چہرے حکومت میں ہیں جو اپوزیشن میں کبھی رہے،  پی ڈی ایم اور حکومت میں اختلاف صرف اقتدار کا ہے۔

مزید خبریں :