کاروبار
Time 03 دسمبر ، 2020

سونا فی تولہ 300 روپے سستا ہوگیا

300 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قدر میں فی تولہ 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 257 روپے کم ہوکر 94736 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8ڈالراضافےسے1839ڈالرفی اونس ہے۔



مزید خبریں :