دنیا
Time 03 دسمبر ، 2020

ایوانکا ٹرمپ سے فنڈز کے غلط استعمال پر 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ

ایوانکا ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے ہوٹل کو زیادہ پیسے ادا کیے— فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 5 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوانکا ٹرمپ پر یہ الزام ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن کی جانب سے عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ٹیکس سے مستثنیٰ غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا گیا۔

یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن کے ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔

ایوانکا ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ یہ سیاسی انتقام کی ایک اور مثال ہے جس میں امریکی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے۔

ایوانکا نے 2017 میں لکھی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ مارکیٹ ریٹ سے مناسب معاوضہ کریں۔

مزید خبریں :