دلچسپ و عجیب
15 ستمبر ، 2012

کیلیفورنیا: ایپل اسٹور میں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

کیلیفورنیا: ایپل اسٹور میں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

سیکرامنٹو…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ٹیمی کیولا میں قائم ایپل ٹیکنالوجی فرم میں ہونے والی چوری کی سی سی ٹی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔اس فوٹیج میں نظر آتے مناظر کے مطابق چوروں کا ایک گروہ انتہائی منتظم انداز میں اپنی بی ایم ڈبلیو کے ذریعے سکیورٹی گیٹس توڑتا ہوا اسٹور میں داخل ہوا ۔اندر داخل ہوتے ہی گاڑی میں سے اُتر کر ایک چور نے پھرتی کیساتھ ڈسپلے پر موجود آئی فونز اور آئی پیڈز سمیٹنا شروع کردےئے ۔سکیورٹی گیٹ توڑ کر داخل ہوتی گاڑی کے پیچھے گیٹ شٹر کی طرح واپس نیچے گرگیا لہٰذا چوروں نے واردات مکمل کرنے کے بعد کئی بار ٹکر مارتے ہوئے اپنی گاڑی اسٹور سے باہر تو نکال لی لیکن نمبر پلیٹ اندر ہی گرادی۔بس پھر کیا تھا پولیس انتظار میں رہی اور جیسے ہی چور نمبر پلیٹ اُٹھانے واپس اسٹور آیا پولیس نے اُسے حراست میں لے لیا جبکہ اُس کی جیب سے واردات میں استعمال کی گئی گاڑی کی چابیاں بھی برآمد ہوگئیں۔

مزید خبریں :