15 ستمبر ، 2012
فلاڈیلفیا…دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں کیلئے ان کے پسندیدہ پیزا کے ریسٹورنٹس تو بہت کھولے جاتے ہیں لیکن امریکی شہر Philadelphia میں ایک منفرد پیزا میوزیم کھول دیا گیا ہے۔اس دلچسپ میوزیم میں آنے والے افراد نا صرف پیزا کھاتے ہیں بلکہ اپنے ارد گرد سجی اشیاء کا نظارہ بھی کرتے ہیں جنھیں پیزا کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔یہ پیزا میوزیم اپنی انفرادیت کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن رہاہے جہاں چاروں جانب پیزا ہی پیزا ہیں۔