20 دسمبر ، 2020
کراچی کے علاقے قائد آباد میں ٹرین کی زد میں آکر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ قائد آباد میں گلستان سوسائٹی کے قریب پیش آیا جہاں ٹرین کی زد میں آکر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمر 6 اور 8 سال ہے۔