Time 24 دسمبر ، 2020
دنیا

کاون کئی بچوں کا باپ بن سکے گا: وزیر ماحولیات کمبوڈیا

فوٹو: ٹوئٹر/نیتھ پھیاکترا

کمبوڈیا کے وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کی سینکچوری میں کاون ہاتھی کئی بچوں کا باپ بن سکے گا۔

پاکستان سے کمبوڈیا منتقل ہونے والا کاون ہاتھی اب زیادہ عرصہ اکیلا نہیں رہےگا کیونکہ کاون نے کمبوڈیا سینکچوری میں ہتھنی میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

کمبوڈیا میں سینکچوری کے نگراں کا کہنا ہے کہ نئے ماحول میں کاون ہاتھی کی سماجی زندگی میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے۔

نگراں کا کہنا ہے کہ کاون کو مکمل ٹھیک ہونے پر سیکنچوری میں تین ہتھنیوں کے ساتھ چھوڑا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیر ماحولیات کمبوڈیا نے امید ظاہر کی ہے کہ کاون کمبوڈیا میں کئی بچوں کا باپ بنے سکے گا۔

خیال رہے کہ 2012 میں مرغزار چڑیا گھر میں مادہ ساتھی کی ہلاکت کے بعد کاون تنہائی کا شکار ہو گیا تھا اور پھر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی این جی او کی کوششوں سے گزشتہ ماہ کاون کو پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :