پاکستان
Time 29 دسمبر ، 2020

2020ء میں پاک بھارت تعلقات معمول پر نہ آسکے

2020ء کے دوران پاک بھارت تعلقات معمول پر نہ آسکے، واہگہ بارڈر سمیت تینوں مشترکہ چیک پوسٹوں پر پریڈ بھی بند رہی۔

سال 2020ء کے دوران پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر سرد مہری چھائی رہی،کورونا وبا کی وجہ سے واہگہ بارڈر ،گنڈا سنگھ والااور ہیڈ سلیمانکی بارڈر پر روزانہ ہونے والی پاک بھارت پریڈ بھی مارچ سے بند ہے۔

 دونوں اطراف کے سرحدی محافظ ہر صبح پرچم لہراتے اور غروب آفتاب سے قبل اتار لیتے ہیں جب کہ عوام کو پرچم اتارنے کی تقاریب میں آنے کی اجازت نہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2020ءکے دوران ریل ،روڈ اور ہوائی رابطے بھی منقطع رہے ، دوستی بس، امرتسر بس، سمجھوتہ ایکسپریس، تھر ایکسپریس ، پاک بھارت تجارت اور لاہور دہلی پروازوں سمیت سب کچھ بند رہا۔

اس دوران دونوں ممالک کے درمیان صرف قیدیوں کے تبادلوں اور ہندو اور سکھ یاتریوں کی آمدورفت کے موقع پر واہگہ بارڈر خصوصی طور پر کھولا جاتا رہا۔

مزید خبریں :