کھیل
Time 30 دسمبر ، 2020

'کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے'

کین ولیمسن/فائل فوٹو 

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو آخری روز تک کھیلنے پر کریڈٹ جاتا ہے۔

ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستانی بیٹسمینوں فواد عالم اور محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے بالرز کے خلاف سخت مزاحمت کی، تاہم دونوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد پاکستان کو میچ بچانا مشکل ہوگیا۔

پاکستان کی آخری جوڑی نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 7 اوورز تک نیوزی لینڈ کے بالرز کے سامنے مزاحمت کی مگر نسیم شاہ کھیل ختم ہونے سے 5 اوورز قبل کیچ دے بیٹھے اور پاکستان میچ 101 رنز سے ہار گیا۔

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلے نمبر پر بھی پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس فتح پر کہا ہے کہ ہماری توجہ موجودہ وقت پر ہے، ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا ہے۔ 

مزید خبریں :