کے پی کے کامران غلام نے قائد اعظم ٹرافی میں 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک 5 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں— فوٹو: پی سی بی

خیبر پختونخوا کے بلے باز کامران غلام قائد اعظم ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

دیر بالا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بناتے ہوئے ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

سینٹرل پنجاب کے خلاف انہوں اپنی 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے 77 رنز مکمل کیے تو انہوں نے 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل 1983-84 کے سیزن میں ایچ بی ایف سی کے سادات علی نے ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں 1217 رنز بنائے تھے اور کامران غلام اس ٹورنامنٹ میں اب تک 1245 رنز بناچکے ہیں۔

انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک 5 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ 5 سال بعد قائد اعظم ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔

2013 میں فرسٹ کلاس سیزن کا آغاز کرنے والے کامران غلام پچھلے سیزن میں سیکنڈ الیون کا حصہ رہے اور انہیں ایک بھی فرسٹ الیون کا میچ نہیں مل سکتا تھا۔

اس سیزن کے 11 میچز میں 1245 رنز کرنے سے قبل انہوں نے 20 میچز میں 1164 رنز کیے تھے۔

مزید خبریں :