جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنےکیلئے خصوصی پرواز کی اجازت مل گئی

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے27 کرکٹر اور 11 ٹیم منیجمنٹ آفیشلز برطانیہ سے 16جنوری کو پاکستان پہنچیں گے،فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کی خصوصی پرواز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے27 کرکٹر اور 11 ٹیم منیجمنٹ آفیشلز برطانیہ سے ایمریٹس ائیرلائنز کی پرواز ای کے600 سے16جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔

 اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے پرواز کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کے اجازت نامے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہیں کہ جنوبی افریقی ٹیم کو کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ سمیت محکمہ صحت کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جنوبی افریقا کے دیگر دو آفیشلز کو بھی الگ پرواز کی اجازت دی گئی ہے، دونوں آفیشلز7 جنوری کو دبئی سےکراچی ایمریٹس ائیر کی پرواز ای کے604 سے پہنچیں گے۔

مزید خبریں :