Time 11 جنوری ، 2021
پاکستان

انکوائری کیلیے طلب کرنے پر وکلا کا پنجاب بار کونسل کے دفتر پر دھاوا

انکوائری کے لیے طلب کیے جانے پر مشتعل وکلا نے نامعلوم افراد کے ہمراہ پنجاب بار کونسل کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

سوشل میڈیا پر ججز اور وکلا سے متعلق تضحیک آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر کچھ وکلا کو انکوائری کے لیے 8 جنوری کو پنجاب بار کونسل طلب کیا گیا تھا کہ اس دوران وکلا کے ایک گروپ نے پاکستان بار کونسل کے عفتر پر دھاوا بول دیا۔

مشتعل وکلا نے پنجاب بار کونسل کے عملے سمیت دیگر افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی، اس دوران ایک وکیل زخمی بھی ہو گیا۔

زخمی خاتون وکیل نے بتایا کہ ملزمان نے پنجاب بار کے اسٹینو، سیکشن آفیسر اور دیگر عملے کو یرغمال بنایا، پولیس نے ملزمان کی گرفت سے تمام افراد کو بازیاب کرایا ۔

تھانہ سول لائن میں درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں عامر، ندیم، نسرین چوہان، حنا رحمان، کرامت، ساجد، علی نفیس اور مختار کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے حملے میں ملوث افراد سے اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لیا گیا۔

مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے کی دھمکیاں، توڑ پھوڑ اور ناجائز اسلحہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :