Time 17 جنوری ، 2021
پاکستان

لگتا ہے سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ لگتا ہےکہ خواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا اقامہ اور کروڑوں روپے کے اکاؤنٹ سامنے آچکے ہیں، جمہوریت کی گاڑی چلانے کے لیے احتساب کا عمل بہت ضروری ہے۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر گرجنے والوں کی چیخیں انہیں فائدہ نہیں پہنچائیں گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے کچھ گھریلو ملازمین آج سیالکوٹ میں گفتگو کر رہے تھے، جو خواجہ آصف کی معصومیت کی گواہیاں دے رہے تھے۔

انہوں نےکہا کہ لوہے کے چنے چبوانے والا شخص بھی آج سیالکوٹ میں موجود تھا، صحافی کے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےسوال پر سعد رفیق نے جواب دینے سےگریز کیا، لگتا ہےخواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :