22 ستمبر ، 2012
لندن…FIFAپلےئر آف دی ائیرکا اعزازرکھنے والے ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اور بارسیلونا کلب کے فارورڈ پلےئر لیونل میسی کا مومی مجسمہ لندن کے ویمبلے اسٹڈیم میں نصب کردیا گیا ہے۔مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے ارجنٹائن کے25سالہ میسی کا مومی مجسمہ2012-13کی چمپئنز لیگ کے فائنل وینیو ویمبلے میں کھڑا کیا گیا ہے۔24ستمبر سے عام نمائش پر جانے والے میسی کے اس مجسمے کی تیاری میں چار ماہ لگے جس میں انہیں گول کرنے کا جشن مناتے دکھایا گیا ہے جبکہ اس پر1لاکھ50ہزار ڈالر لاگت آئی ہے۔