23 ستمبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں کتوں کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں تمام کتے رنگ برنگے اور دلچسپ انداز کے ملبوسات زیبِ تن کئے اپنے حسن اور اداؤں کے جلوے بکھیرتے نظر آئے جن پر ناصرف کئی مشہور کارٹون کرداربلکہ بھیڑ،طوطا اور ڈائینوسار بھی بنے ہوئے تھے۔ ایک کتا تو تمام مقابلے میں سب کی توجہ کا مرکز ہی بنا رہا جسے کسی فینسی لباس کے بغیرہی صرف رنگوں کے ذریعے پانڈے کی شکل میں تبدیل کر دیا گیا،کیوں ہے نا مشکل اصلی پانڈے میں اور اس پہروپیئے پانڈے میں فرق تلاش کرنا۔