23 ستمبر ، 2012
برازیلیا…این جی ٹی…کہا جاتا ہے کہ خدا کسی کو ایک صلا حیت سے محروم کرتا ہے تو دو سری نعمت سے نواز دیتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ان برازیلین بچوں کے ساتھ ہے جو قوتِ سما عت سے محروم ہو نے کے با وجود بہتر ین مو سیقار بن گئے ہیں ۔ 'Music of Silence' نامی یہ بینڈ مکمل طو ر پر سماعت سے محروم اسکول کے بچوں پر مشتمل ہے جو سن تو نہیں سکتے لیکن محسوس کر کے ڈرم ،شہنائی اور دیگر موسیقی کے آلات مہار ت سے بجا تے ہیں جس کی انہیں 2005سے باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے۔ ان خصوصی بچوں پر مشتمل اس بینڈ کی بڑھتی مقبولیت اور کامیابی کو دیکھتے ہو ئے انھیں 2014کے فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کر نے کی دعوت دی گئی ہے۔