01 فروری ، 2021
کراچی میں باکسنگ مقابلے کے دوران چوٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے کھلاڑی محمد اسلم کو سپرد خاک کردیا گیا۔
اہل خانہ اچانک صدمے سے غم سے نڈھال ہیں۔ پشین سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ باکسر محمد اسلم 2 بیٹیوں کے باپ تھے۔ چھوٹی بیٹی کی پیدائش دو ہفتے قبل ہوئی۔ محمد اسلم گزشتہ روز مقابلے کے دوران منہ پر مکا لگنے سے جاں بحق ہوئے، مقابلہ پاکستان باکسنگ کونسل کے تحت کرایا جا رہا تھا جسے پاکستان باکسنگ فیڈریشن غیر قانونی قرار دیا ہے۔
پشین سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کےانٹرنیشنل باکسر محمد اسلم نے پروفیشنل باکسنگ کا آغاز 2015 میں کیا۔ پاکستان میں پہلی بار 2015 میں پروفیشنل باکسنگ کا مقابلہ جیت کر بیلٹ اپنے نام کیا۔
محمد اسلم پاکستان نیوی اور واپڈا کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد محمد اسلم اخراجات خود برداشت کر تے تھے۔
گزشتہ روز کراچی میں باکسنگ مقابلوں میں شرکت کے دوران مخالف پلیئر کے پنچ سے وہ شدید زخمی ہوئے ، انہیں اسپتال منقل کیا گیا لیکن اتور کی دوپہر وہ انتقال کرگئے۔
محمد اسلم 2 بیٹیوں کے باپ تھے،چھوٹی بیٹی کی پیدائش دو ہفتے قبل ہوئی۔ 4 بہنوں اور 5 بھائیوں میں اسلم سب سے بڑے تھے۔
نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری، کھیلوں سے وابستہ شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔