24 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ملک کے دیگر شہرو ں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح رکارڈ کیے گئے۔