24 ستمبر ، 2012
زیویخ…این جی ٹی…گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کا محاورہ اس عما رت پر با لکل صداقت آتا ہے جو پل بھر میں رنگ،منظر اور شکلیں بدل کر دلفریب مناظر پیش کر رہی ہے۔یہ عما رت سوئز آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بو لتا ثبوت ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے اس کا ساتھ 110 افراد نے اس11 منزلہ عمارت کی کھڑکیا ں بند اور کھول کر دیا جسے ریکارڈ کر کے ایک وڈیو کی شکل دے دی گئی ہے۔کئی گھنٹوں تک دی گئی ہدایات کے مطابق ان افراد نے کھڑکیاں کھول بند کرکے اس اینی میشن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیا جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔