دلچسپ و عجیب
24 ستمبر ، 2012

نو ڈلز بنا نیوالا رو بو ٹ نے کیفے ٹیریا میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

نو ڈلز بنا نیوالا رو بو ٹ نے کیفے ٹیریا میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

بیجنگ…این جی ٹی…جدید ٹیکنالوی کے اس دور میں روانہ نت نئے روبوٹس ڈیزائن کیے جارہے ہیں جو روزمرہ معمولات زندگی کے مختلف امور سرانجام دیتے نظر آتے ہیں ۔چین کے شہر ہربن کے ایک کالج کے کیفے ٹیریا میں نوڈلز بنانے والے روبوٹ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نو ڈلز بنانے میں مہارت رکھتا شیف کا یونیفارم زیب تن کیے یہ رو بوٹ بٹن دباتے ہی نہایت مہارت اور تیز رفتاری سے آ ٹے کے پیڑے سے لمبے لمبے نو ڈلز کاٹنے لگتا ہے۔انسانوں کی بہ نسبت روبوٹ شیف کے یکساں لمبائی اور موٹائی والے یہ نوڈلز نا صرف کھانے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ کم وقت میں بھی تیار ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں :