12 فروری ، 2021
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر اداکار یاسر حیسن کا شمار انڈسٹری کی مقبول جوڑیوں میں کیا جاتا ہے جب کہ شوبز کی یہ اداکار جوڑی اپنی سرگرمیوں کے باعث آئے روز خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہے۔
اب اقرا نے یاسر سے متعلق ایک انکشاف کرکے مداحوں کودنگ کردیا ہے۔
اداکار جوڑی حال ہی میں نجی ٹی وی پر اداکار احسن خان کے شو میں جلوہ گرگئے، دوران شو اقرا سے احسن خان نے یاسر سے متعلق کوئی ایسا واقعہ پوچھا جو ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنا؟
اقرا عزیز نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ہم سب دوست ریسٹورینٹ میں تھے اور یاسر نے گلاس توڑ دیا جس کی وجہ سے ریسٹورینٹ انتظامیہ نے ہمیں ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا تھا۔
دوران شو یاسر حسین کا کہنا تھا یہ واقعہ شرمندگی کا باعث تھا لیکن گلاس میں نے نہیں بلکہ اقرا نے توڑا تھا۔
دوسری جانب اقرانے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصدیق اب تک نہیں ہوسکی کہ گلاس کس نے توڑا تھا۔
اقرا کے مطابق اس واقعے میں ہمارے ساتھ ہمارے دوست بھی تھے جس کے بعد ہم سب نے بیٹھ کر اس واقعے پر بات بھی کی کہ گلاس کس نے توڑا تھا لیکن کسی نے اعتراف نہیں کیا تھا۔
یاسر حسین نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ہمارے ساتھ اداکار شہزاد شیخ ،اداکارہ صحیفہ جبار اور ان کے شوہر بھی تھے۔