Time 16 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

لاہور کو محبت کا شہر قرار دینے پر جشن، شان اور علی ظفر کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

زندہ دلوں کے شہر لاہور کی زندہ دلی اور خوش اخلاقی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کر لیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دنیا بھر کے محبتیں بانٹنے والے 52شہروں کی فہرست میں لاہور کو شامل کیا ہےجبکہ عالمی ادارے یونیسکو نے بھی اس شہر کو ادبی شہر قرار دے کر اس کی ادب سے محبت پر مہر ثبت کی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے لاہور کی عالمی پذیرائی کی خوشی میں  تقریب منعقد کی جس میں وفاقی وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی شرکت کی۔

جشن کی تقریب میں اداکار شان اور گلوکار علی ظفر نےڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے۔

کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ لاہور کو عالمی پذیرائی ملنے پر ایسی تقریبات کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ 

مزید خبریں :