پاکستان
Time 18 فروری ، 2021

پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 2،2 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں اور خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی نشست پر  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ٹینکو کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارعطااللہ خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

اس کے علاوہ پنجاب سے سینیٹ کی خواتین کی 2 نشستوں پر  بھی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی کی ڈاکٹر ذرقا اور ن لیگ کی سعدیہ عباسی کامیاب قرار پائیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سعدیہ عباسی کی کوورنگ امیدوار سائرہ تارڑ کاغذات کی جانچ  پڑتال کیلئے نہیں آئیں جس پر سعدیہ عباس کامیاب قرار پائیں۔

مزید خبریں :