14 مارچ ، 2021
کراچی: پاک سرزمین پارٹی نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پاک سرزمین پارٹی کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پارٹی چیئر مین مصطفیٰ کمال، سید حفیظ الدین اور ہمایوں عثمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے تاہم سینیٹر کا الیکشن جیتنے کے بعد فیصل واوڈا نے اس نشست سے استعفیٰ دیا۔