29 ستمبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…سچ کہتے ہیں کہ دو ستی میں رنگ اور نسل کی کو ئی قید نہیں ہو تی اسی لیے تو یہ بلی اورننھابندرگہرے دو ست بن گئے ہیں ۔ یہ بلی اور بندر اپنی منفرد اور پکی دوستی کے باعث وقت گزاری کیلئے روزانہ ایک سا تھ کھیلتے ہیں لیکن یہ ننھا شرارتی بندر اپنی عادت سے مجبور اس کو خوب تنگ بھی کرتا ہے ۔ گھنے جنگلات میں ان کی دوستی ناممکن ہے لیکن لگتا ہے کہ اب جانوروں نے بھی انسانی ماحول میں رہنے کے بعدرنگ اور نسل کے فرق کو اہمیت دینے سے انکار کر تے ہو ئے ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے جس کی مثال اس بلی اور بندر کی سب کے سامنے ہے۔