29 ستمبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… سمندر کی تیز اور اونچی موجوں پر سرفنگ کرنا کسی عام آدمی کے بس کی بات نہیں اور اسی لیے صرف اس پر مہارت رکھنے والے افراد ہی اس کھیل کا مزا لوٹنے کے لیے سمندر کا رُخ کرتے نظر آتے ہیں۔تاہم اب ان ماہر سرفرز کے امتحان کے لیے مارکیٹ میں جیٹ انجن والے سرف بورڈز متعارف کروادےئے گئے ہیں جن کی مدد سے عام سرف بورڈز کے مقابلے میں30میل فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ سمندر کی اونچی اونچی موجوں پر سرفنگ کا مزا لوٹا جاسکتا ہے۔7سال کی کڑی محنت سے ڈیزائن کیے گئے جیٹ سرف نامی اس سرف بورڈ کا وزن صرف30پونڈ ہے جس میں 3لیٹر کا گیسولین ٹینک نصب ہے۔15سے20ہزار ڈالر مالیت کے جیٹ انجن سرف بورڈز کم وزن ہونے کے باعث دنیا بھر میں کہیں بھی آرڈرکرکے منگوایا جاسکتا ہے۔