30 ستمبر ، 2012
لوئر دیر … لوئر دیر میں پولیس وین پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقیواڑی بازار میں پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم سمت پر چھپے شدت پسندوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔ جس سے اے ایس آئی امیر الرحمن جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو تیمر گرہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔