01 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن …کپ کیک تو ہر کسی کو پسند ہوتے ہیں اور اگر بیکری بند ہوجائے تو ایسے میں ان کا مزا اُٹھانے کی خواہش دل میں ہی رہ جائے۔خیر امریکا میں اب کپ کیک کے حصول کے لیے بیکریوں کا کھلا ہونا لازمی نہیں کیونکہ یہاں کپ کیک اے ٹی ایم متعارف کروادیے گئے ہیں۔ڈیزائنرکپ کیکس کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور بیکری نے امریکی شہر بیورلی ہلز میں 24گھنٹے کیک فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشین نصب کردی ہے جہاں سے کسی بھی وقت اپنی پسند کے فلیور کا کپ کیک حاصل کیا جاسکتا ہے۔کریدٹ کارڈ سوائپ کرتے ہی ٹچ اسکرین پر تمام فلیورز کی آپشن نمودار ہوتی ہے اور صرف دس سیکنڈ کے انتظار کے بعدیہ اے ٹی ایم مشین4ڈالر کے عوض ڈبہ پیک کپ کیک آپکی خدمت میں حاضر کردیتی ہے۔