دلچسپ و عجیب
01 اکتوبر ، 2012

گوریلاماں کا اپنے نومولود بچے سے بے مثال اظہا رِمحبت

گوریلاماں کا اپنے نومولود بچے سے بے مثال اظہا رِمحبت

لندن…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ دنیا میں ماں کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو میں گوریلا ماں کا اظہار محبت دکھایا گیا جو اپنے نومولود بچے سے والہانہ انداز میں کر رہی ہے۔ برطانیہ کے ایک وائلڈ لائف پارک میں حال ہی میں جنم لینے والے چند دنوں کے گوریلے کے بچے کو اس کی ماں بے انتہا محبت سے گود میں اٹھائے اپنے ساتھ چپکائے بیٹھی ہے اور اسے پیار سے بوسے دے رہی ہے جیسے اس ماں کیلئے اپنے بچے سے بڑھ کر کوئی شے دنیا میں اہمیت نہیں رکھتی۔

مزید خبریں :