01 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… امریکہ میں ایک ماہر شخص ہاتھ چھوڑکر موٹر سائیکل چلانے میں اتنی مہارت رکھتا ہے کہ تیسری بار اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑنے کیلئے 525میل کا فاصلہ طے کریگا۔امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے63سالہ Phil Comar نے 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے سنہ2010اور2011 میں بالترتیب314 اور 327 میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے عالمی ریکارڈقائم کیاتھاتاہم اب وہ رواں ہفتے ہاتھ چھوڑ کر 525میل کا فاصلہ طے کر تے ہوئے اپناہی ریکارڈتوڑنے کاارادہ رکھتا ہے۔