06 اپریل ، 2021
پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے انتظامی بحران پیدا ہوسکتا ہے، بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں بلدیاتی اداروں کی تعدادکم اور 2019کے ایکٹ میں زیادہ ہے۔
ذرائع محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق تحلیل شدہ ایکٹ میں بلدیاتی ملازمین کی 2206 آسامیاں تھیں لیکن نئے بلدیاتی ایکٹ میں آسامیوں کی تعدادبڑھاکر 3984 کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔