02 اکتوبر ، 2012
لندن… لیموں کا تُرش رس چکھنے کے بعد بڑے بڑوں کے چہروں کا رنگ بدل جاتاہے لیکن یہ تو آخر ایک ننھا سامعصوم کتا ہے۔ اس پالتو کتے کی مالکن نے جیسے ہی اسے لیموں کا ٹکڑا دیا توانتہائی ترش ذائقہ چکھتے ہی یہ عجب جھنجھلاہٹ کا شکار ہو کر نا صرف اچھلنے لگا بلکہ اس نے چھلانگیں لگا لگا کر اپنی ناگواری کا اظہار بھی کیا ۔لیموں کی کھٹاس اس ننھے ڈاگی کو اتنی بد ذائقہ لگی کہ اس نے لیموں کے ٹکڑوں سے بھری پلیٹ کے قریب جانے سے ہی توبہ کر لی۔