17 اپریل ، 2021
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے معروف کمنٹیٹر رمیز راجا کو جنوبی افریقا سے واپس آنے کی خصوصی اجازت دے دی۔
سول ایوی ایشن کےمطابق رمیز راجا کو پاکستان کرکٹ بورڈکی درخواست پر جنوبی افریقا سے وطن واپس آنےکی اجازت دی گئی ہے ۔
خیال رہےکہ جنوبی افریقا کاشمار کورونا سے متاثرہ کیٹگری سی ملکوں میں ہوتا ہے ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق رمیز راجا کو وطن واپسی پر کورونا ٹیسٹ اور گھر پر سات سے دس روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔
رمیز راجا پاک جنوبی افریقا کرکٹ سیریز کیلئے 26 مارچ کو جنوبی افریقا گئے تھے۔