عید قریب آتے ہی آٹا، چینی اور مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا

عید قریب آتے ہی ملک بھر میں آٹا ،چینی اور مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا۔

کوئٹہ میں ایک کلو چینی 5 روپے اضافے کے بعد 108 روپے کلو ہوگئی، ایک کلو مرغی کا گوشت 480 روپے کا ہوگیا۔

پنجاب بھر میں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، لاہور میں مرغی کا گوشت فی کلو 422 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہےکہ انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں رہا، دکاندار من مانی قیمتوں پر گوشت بیچ رہے ہیں، لگتا ہے عید کے روز بھی گوشت نصیب نہیں ہو گا۔

حیدرآباد میں  بھی مرغی کا ایک کلو گوشت 20 روپے اضافے سے 520 روپے کلو پر پہنچ گیا۔

 لاڑکانہ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے اضافے سے600 روپےکا ہوگیا ہے جب کہ مرغی کےگوشت کی قیمت بدستور 500 روپے فی کلو برقرار ہے۔

مزید خبریں :