پاکستان
05 اکتوبر ، 2012

مانسہرہ:گستاخانہ فلم کے خلاف مذہبی جماعتوں کی ریلی

مانسہرہ …ملک کے دیگر علاقوں کی طرح مانسہرہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور شہریوں نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔ مانسہرہ شہر میں نماز جمعہ کے بعد مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور شہریوں نے جامع مسجد مانسہرہ سے احتجاجی ریلی نکالی اور امریکہ اور گستاخانہ فلم بنانے والی ٹیم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔مرکزی چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرکے امریکی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔

مزید خبریں :