14 فروری ، 2012
ہونولولو…انسان کے ساتھ ڈولفن کی دوستی اور کتے کی وفاداری مشہور ہے ۔امریکی ریاست Hawaiiمیں انسان کے ان دونوں دوستوں نے گہرے سمندر میں ایک ساتھ تیراکی کی۔ یہ نڈر کتا پانی کی سطح پر اپنے پاؤں چلا کر تیراکی کر رہاتھا تو دوسری جانب اس کے ساتھ پانی کی گہرائی میں ایک درجن کے قریب ڈولفنز اسے کو ئی نقصان پہنچائے بغیر تیر رہی تھی جہاں موجود ایک کیمرہ مین نے اس موقع سے فائدے اٹھاتے ہو ئے ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا ہے۔