Time 17 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

رشتہ دیکھنے ٹبر کے ساتھ خود گیا تھا: زاہد احمد

فوٹوفائل

اداکار  زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے لیے رشتہ دیکھنے پورے ٹبر کے ساتھ  گئے تھے۔

زاہد احمد نے انسٹاگرام پر رشتہ کلچر سے متعلق عنوان پر کی جانے والی گفتگو پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے رشتے سے متعلق انکشاف کیا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر رشتہ کلچر سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سلمان نامی صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکا گھر ہی رہتا ہے اور پورا ٹبر رشتہ دیکھنے کے لیے جاتا ہے۔

صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے اداکار زاہد  احمد نے لکھا کہ میں تو رشتہ دیکھنے ٹبر کے ساتھ گیا تھا۔

اداکار کے تبصرے کو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کیا جاچکا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس حوالے سے شکوے سامنے آرہے ہیں۔

ایمن نامی صارف نے زاہد احمد اور سلمان نامی صارف کی گفتگوپر کمنٹ کیا کہ ویسے بات سچی ہے لڑکی دیکھنے جاؤ،لڑکا دیکھنےجاؤ سب دیکھ لیتے ہیں لیکن لڑکا لڑکی خود ایک دوسرے کو نہیں دیکھتے۔

اسکرین گریب

ایک صارف نے  زاہد احمد کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل لڑکیاں بھی پورے ٹبر کے ساتھ لڑکیاں دیکھنے جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار زاہد  احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جب کہ ان کا شمار شوبز انڈسٹری میں آئے اور چھاگئے اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :