23 جون ، 2021
منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور ہو گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی ضمانت کا فیصلہ سنایا۔
خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر تین دن میں دلائل مکمل ہوئے تھے۔