Time 27 جون ، 2021
پاکستان

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر اراکین7 ویں روز بھی تھانے میں موجود

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرکا کہنا ہےکہ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا پیش کیا گیا بجٹ غیر آئینی ہے ، وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ انہیں اور حکومت کو بجٹ کا پتا نہیں تھا ، کسی کو پتا نہیں تو بجٹ کس نے بنایا؟

قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ  سمیت اپوزیشن جماعتوں کے 14 ارکان ساتویں روز بھی کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں اور  مقدمےکی واپسی کا نوٹی فکیشن ہونے سے قبل تھانے سے جانے سے انکار کررہے ہیں۔

 دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ تھانہ بجلی روڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومتی وفد اب مزید ملاقات کے لیے ہمارے پاس نہ آئے۔

ان کا کہناتھا کہ 7 دن گزرگئے، ایف آئی آر کےباوجودہمیں گرفتار نہیں کیاجارہا جب کہ اسمبلی میں طےہوا تھاکہ اپوزیشن اراکین کےخلاف ایف آئی آر واپس لی جائےگی، لیکن ہمارے خلاف ایف آئی آر تاحال واپس نہیں لی گئی جو کہ اسمبلی کی توہین ہے۔

ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ حکومتی وفد نےگذشتہ رات آدھےگھنٹےمیں ایف آئی آرواپسی کانوٹی فکیشن جاری ہونےکا کہا تھا، اب تک درج ایف آئی واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا۔

مزید خبریں :