09 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد … پاکستان نمونیا کی بیماری کے خلاف مہم شروع کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، مہم کے دوران 55 لاکھ بچوں کو نمونیا سے بچاوٴ کیلئے ویکسین دی جائے گی۔ نمونیا کے خلاف مہم یونیسیف کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔ اس ہفتے وسطی پنجاب میں جبکہ سال کے آخر میں سندھ اور آزاد کشمیر میں مہم کا آغاز ہوگا۔ یونیسیف کے ترجمان ذیشان سہیل کے مطابق ہر سال پاکستان میں 5 سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 25 ہزار بچے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ ان میں سے 19 فیصد اموات کی وجہ نمونیا کی بیماری ہے۔