’وزیر اعظم نے فحاشی کے حوالے سے جو بات کی وہ قرآن و سنت کے مطابق تھی‘

فوٹوفائل
فوٹوفائل

لاہور: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فحاشی اور عریانی کے حوالے سے جو بات کی تھی وہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق تھی اس لیے ان کے بیان کو غلط رنگ دینا جہالت کی نشانی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ فحاشی اور عریانی کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کی تائید کرتا ہے ،عورت اور مرد کے لیے حجاب ضروری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو اور نہ کسی کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو، امریکا کو اڈے نہ دینا احسن اقدام ہے اب ڈو مور نہیں بلکہ نو مور ہوگا۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مدارس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ جدید تعلیم دی جانی چاہیے، بچوں اور بچیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کے حوالے سے ہیلپ لائن قائم کی جائے جب کہ ان زیادتیوں کی روک تھام کے لیے اسپیشل عدالتیں قائم کی جانی چاہئیں، زیادتی کے مجرم کے خلاف سرعام کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :