Time 28 جون ، 2021
پاکستان

بلوچستان: ’اپوزیشن کیخلاف ایف آئی آر قانون کے تحت ہی واپس ہو سکتی ہے‘

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف قانون کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی تھی جو قانون کے مطابق ہی واپس ہو سکتی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اسمبلی پر حملہ کیا اور اس کا تقدس پامال کیا، اپوزیشن اراکین اب تھانے میں بیٹھے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف قانون کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی اور قانون کے تحت ہی واپس ہو سکتی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انفرادی طور پر فنڈز مانگ رہی تھی جو غیرقانونی تھا، بلوچستان کے عوام کے مفاد کی خاطر اپوزیشن ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر سمیت 14 اراکین تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ایف آئی آر کے خاتمے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکومتی اراکین نے اپوزیشن کو ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی کروائی تھی جبکہ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ جب تک ایف آئی آر کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا وہ تھانے میں ہی موجود رہیں گے۔

مزید خبریں :