14 فروری ، 2012
کراچی… رفیق مانگٹ…بچپن میں بہترین دوست منفی رجحانات اور دیگر جارحانہ طرز عملسے دور رکھنے میں معاون ہوتے ہیں،بچے کی دماغی اور جسمانی نشوونما میں بہترین دوست کا فوری اثر پڑتا ہے، تنہائی خود اعتمادی اور عزت نفس میں کمی کردیتی ہے،بچپن کے ناخوشگوا واقعات جوانی پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں، مونٹرئیل کی کانکورڈیا یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ولیم بوکوسکائی کا کہنا ہے کہ جب بچہ تنہا ہو تا ہے تو اسے کلاس میں استاد یا اپنے کلا س فیلوز سے بات کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں،اس تنہائی کی وجہ سے بچے میں کورٹیسل ہارمونزcortisol کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے جو خود اعتمادی اور عزت نفس کے احساسات میں کمی کا موجب بنتا ہے۔ بچپن میں منفی واقعات کا نفسیاتی ردعمل ہماری بعد کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔کورٹیسل کی زیادتی کئی نفسیاتی پیچیدیگیوں اور تبدیلیوں کا باعث بنتی ہیں۔اس سے نہ صرف اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ ہڈیوں کی ساخت پر منفی اثر پڑتا ہے۔اس بڑھتے ہوئے شدید تناوٴسے بچے کی نشونما بہتر نہیں ہوپاتی۔تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ بہترین دوست بچے میں منفی رجحانات اور دیگر جارحانہ طرز عمل سے دور رکھتا ہے۔ یہ تحقیق ڈیویلپمنٹ سائیکالوجی جرنل میں شائع کی گئی۔