10 اکتوبر ، 2012
نیو یارک … دنیا بھر میں پچھلے 20 سالوں میں زچگی کے دوران خواتین کی ہلاکتوں میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔ منگل کو عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خواتین کی ہلاکتوں بارے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1990ء سے 2000ء تک دنیا بھر میں زچگی اور دیگر بیماریوں کے باعث 5 لاکھ 40 ہزار خواتین ہلاک ہوئیں ۔ عالمی ادارہ صحت کی کوششوں سے مختلف ممالک نے خواتین کی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں خواتین کی ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔ 2000ء سے 2010ء تک زچگی بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں کے باعث 2 لاکھ 90 ہزار خواتین ہلاک ہوئیں ۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کی اموات میں بھی کمی آئی ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں 10 ملین بچے فوت ہوگئے تھے جبکہ 2000ء سے 2010ء کے دوران اموات میں کمی آئی اور 7.6 ملین بچے فوت ہوئے ۔ ان بچوں کی عمریں 5سال تک تھیں۔