پاکستان
10 اکتوبر ، 2012

شمالی علاقوں میں خشک سردی کی شدت بڑھ گئی

اسلام آباد …ملک کے شمالی علاقوں میں خشک سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔قلات میں میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں درجہ حرارت 2 ڈگری سنٹی گریڈ ، کوئٹہ ،اسکردو میں 4 ، ہنزہ میں 5 ، گلگت ،راولاکوٹ اور پارا چنارمیں 6 ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ دوسری جانب میدانی علاقوں میں گرمی برقرارہے۔تربت 40 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔لاہور ،کراچی میں 34 ڈگری سنٹی گریڈ، پشاور 32 ، اسلام آباد 31 ڈگری ،کوئٹہ 28 ، گلگت 25 ، اسکردو اور مری میں 21 ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔اگلے چوبیس گھنٹوں کیدوران ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ مالاکنڈ ڈویڑن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :