پولیس اہلکار نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر لڑکی کو خودکشی سے بچالیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے شہر فریدآباد کے میٹرو اسٹیشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لڑکی کو خودکشی سے بچایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ 24 جولائی کی شام پیش آیا جب ایک لڑکی میٹرو اسٹیشن پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی تھی کہ وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو خبر دی۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کی توجہ ہٹانے کیلئے اسے باتوں میں لگایا کہ اتنی دیر میں کانسٹیبل 'سرفراز' بالکونی کے کونے پر چلتا ہوا خاتون تک پہنچا اور دوسری جانب سے اسے چھلانگ لگانے سے بچالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا تعلق دہلی سے ہے جب کہ وہ فریدآباد کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں، اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کام کی زیادتی اور مسلسل ذہنی دباؤ کے باعث خاتون نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

مذکورہ ویڈیو فریدآباد پولیس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے کانسٹیبل سرفراز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعائیہ کلمات کہے۔

مزید خبریں :