12 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد… پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر سفارشات تیار کرلی ہیں۔سفارشات کے مطابق سیکورٹی ادارے کسی بھی مشکوک شخص کو تفتیش یا تحقیق کے لیے اپنے مرکز نہیں لے جا سکیں گے۔ ذرائع نے جیونیوزکوبتایاہے کہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مشکوک اشخاص کے لیے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی خصوصی تفتیشی مراکز قائم کیے جائیں۔مشکوک شخص کو 21 دن سے زیادہ حراست میں نہیں رکھا جا سکے گا۔سیکورٹی ادارے زیر حراست شخص کے اہل خانہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔زیر حراست شخص کو اس کے جرم سے آگاہ کرنا ضروری ہو گا۔میاں رضا ربانی کی سربراہی میں کمیٹی 19 اکتوبر کو سفارشات کی منظوری دے گی۔