14 اکتوبر ، 2012
ملتان…ملتان میں ناگ شاہ چوک سے دیسی ساختہ بم برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ناگ شاہ چوک کے قریب ایک کلو وزنی دیسی ساختہ بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے، اسی مقام پر گزشتہ رات دو دھماکے ہوئے تھے۔ یہیں پر آج شام کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے۔