14 فروری ، 2012
سان فرانسسکو…دو پہیوں والا اسکوٹر تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن کیاآپ نے دو پہیوں والی گاڑی دیکھی ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔امریکا میں سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے دو خوصیات کی عکاسی کرتی ایسی سواری تخلیق کی ہے جو آرام دہ اور حفاظتی تدابیر کے تحت ایک گاڑی کی خاصیت رکھتی ہے تاہم رفتار اور تفریحی پہلو سے یہ ایک موٹر سائیکل سے مشابہت رکھتی ہے۔C-1نامی یہ موٹر سائیکل مستقبل کی سواریوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے جو عام موٹر سائیکلوں کی بہ نسبت 70فیصد زیادہ محفوظ ہے۔